اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

زائرینِ امام حسینؑ کے سفر پر پابندی ناقابل قبول ہے، حکومت مکمل سیکیورٹی فراہم کرے: سید ذیشان حیدر الحسنی

وحدت نیوز نیٹورک ( قم ) – مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر، سید ذیشان حیدر الحسنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرینِ امام حسینؑ پر زمینی راستوں سے سفر کی پابندی کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام شہریوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے تاکہ دہشت گردی کے خوف سے ان کے سفر میں رکاوٹ نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں بلوچستان میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہوتا، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ چلایا گیا ہوتا، عربی وسائل کا درست استعمال ہوتا اور تعلیمی و تربیتی ادارے قائم کیے گئے ہوتے، تو آج امن و امان کی یہ افسوسناک صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

سید ذیشان حیدر الحسنی کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور زائرین کو بلا خوف و خطر ان کے مذہبی فریضے کی ادائیگی کا موقع دے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *