اہم خبریںقومی و دینی مناسبتیں

خدا کی خلقت کا عظیم شاہکار پیغمبر اکرم کی ھستی ہے اگر وہ نہ ہوتے خدا کائنات کو خلق نہ کرتا اور امام صادق علیہ السلام نے آ کر اس نبی کے دین کو قیامت تک تقویت بخشی/ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

وحدت نیوز (قم) دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ
خدا کی خلقت کا عظیم شاہکار پیامبر اکرم کی ھستی ہے اگر وہ نہ ہوتے خدا کائنات کو خلق نہ کرتا۔ہر نبی کو خدا نے معجزہ دیا ہر نبی کا معجزہ زمان و مکان کے لحاظ سے محدود تھا یہ ہمارا نبی ہے جس کا معجزہ جاودانی ہے اور کلام الہی ہے ۔
جب بھی خدا نے اپنے کلام میں آپکو پکارا لقب کے ساتھ پکارا ” یا ایھا الرسول ، یا ایھا المزمل ، یا ایھا المدثر ” یہ آپ کی عظمت تھی کہ رب کریم خود آپکو لقب سے خطاب فرماتا تھا ۔
خدا نے اس نبی کو آسمانوں کی سیر کرائی ، آپ سے کلام کیا
امام صادق علیہ السلام نے آ کر اس نبی کے دین کو قیامت تک تقویت بخشی ۔ پہلے سلونی کا دعویٰ کرنے والے آپ کے جد تھے اور اسکے بعد جس نے سلونی کا دعویٰ کیا وہ جعفر صادق علیہ السلام تھے۔
جس مسجد اقصیٰ کی رسول خدا نے سیر کی آج اسکی صورتحال یہ ہے کہ دنیا کے وحشی لوگ اس پر قابض ہیں ۔ شقاوت انسانی اور انحراف کی وجہ سے آج انسان ذبح ہو رہے ہیں ۔جنگوں کے کچھ اصول ہوتے ہیں ہر قوم و ہر قبیلے میں لیکن آپ دیکھ لیں غزہ میں بچیں ، عورتیں، سکول اور ہسپتالوں میں بمباری ہو رہی ہے تمام زبانیں بند ہیں سلامتی کونسل و حقوق بشر کی تنظیم کہاں ہیں آج ایک سال ہونے کو ہے ھزاروں ٹن بموں کو گرایا جا رہا ہے ایک چھوٹے سے خطے میں ۔ امت مسلمہ سے زیادہ تو یورپ میں لوگ نکلے ہیں لیکن امت مسلمہ خاموش اور اکثریت خاموش ہے ۔ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی جرات و دلیری کو سلام کہ حسن نصر اللہ کو خط لکھتے ہیں اور کہتے ہیں بےشک ایک کربلائے حسینی اور ہو جائے ہم راہ حق نہیں چھوڑیں گے ۔ تمام عرب ممالک مل کر بھی اسرائیل کے خلاف 6 دن جنک نہیں کر سکے آج فلسطینی ایک سال سے لڑ رہے ہیں ۔ ایک سال جنگ کے باوجود بھی حماس کو ختم نہیں کر سکے یہ انکی شکست ہے ۔ اس وقت زندہ قومیں اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے رہی ہیں ۔ انکے علاوہ باقی قومیں مردہ ہیں حتی آواز تک بلند نہیں کر پاتی ہیں ۔ مقاومت دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دے رہی ہے ۔ اسرائیل اسوقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے ۔ ہم سب لبنان میں ہونے والے سائبر جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور لبنانی اور غزہ کی عوام سے ھمبستگی اور ہمدردی کا اظہار جرتے ہیں

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *