Uncategorized

تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کا عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ، ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) :تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کو فوری طور پر الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے۔ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں مکمل اور شفاف طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
اس حوالے سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، قائد حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور وائس چیئرمین تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کل پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر ڈی چوک میں دھرنا دے گی، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل نہیں کر دیا جاتا اور وہاں ان کا علاج ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں شروع نہیں کیا جاتا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ معاملہ انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں سے جڑا ہوا ہے، اور اگر حکومت نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار نہ کیا تو احتجاجی دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اس مطالبے کا مقصد کسی سیاسی فائدے کے بجائے انسانی جان کا تحفظ ہے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *