اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی طرف سے شہدائے خدمت کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد شہید رئیسی کی صدارت کا ایک ایک دن حکمرانوں کے لیے نمونہ عمل ہے/حجت الاسلام رضائی

وحدت نیوز (قم المقدس) ایران کے شہید صدر حجت الاسلام آقای رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کے اندرون ملک اور بیرون ملک مسلسل پروگرام ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام بھی ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ 24مئ 2024 مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے دفتر میں حالیہ دنوں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور انکے ساتھیوں کے لیے مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا ۔ برادر مظہر مصطفوی نے شہداء کی شان میں ترانہ شہادت پیش کیا ۔
مجلس کے خطیب جامعۃ المصطفی العالمیہ امور فرھنگی کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین آغائ رضائی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شہید ابراھیم رئیسی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شہید ابراھیم رئیسی حقیقی معنوں میں اپنی عوام کے خادم تھے ۔ امام رضا علیہ السلام نے انکو عوام کی خدمت کے لیے چنا تھا۔ آپ دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے میں سے نہیں بلکہ عملی میدان میں لوگوں کے درمیان موجود ہوتے تھے۔ انکو نے کبھی چھٹی نہیں کی بلکہ چھٹیوں کے ایام میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے پہنچ جاتے تھے ۔آپ نے عوام کی خدمت میں کبھی بھی تھکاوٹ محسوس نہیں کی تبھی تو رھبر معظم نے آپکے بارے میں فرمایا کی رئیسی عزیز تھکاوٹ نام کی کسی چیز کو نہیں جانتے تھے۔
آپکا آخری سفر بھی عوام کیلئے تھا ۔ شہید کی صدرات کا ایک ایک دن حکمرانوں کے لیے نمونہ عمل ہے ۔آپ نے شہیدوں کی مغفرت کے لیے دعا کروائی ۔
مجلس ترحیم میں حوزہ علمیہ کے کثیر تعداد میں علماء و طلباء نے شرکت کی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *