ترجمان ایم ڈبلیو ایم قم :حماس رہنما صالح العروری کی شہادت کے موقع پر تمام دنیا کے مظلوموں خصوصا حماس رہنماؤں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین قم کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔ مسئول دفتر حجۃ الاسلام علی رضوانی نے اس پریس ریلیز میں کہا ہے کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی،
شہید قاسم سلیمانی اور شہید باقر النمر جرات، بہادری، آزادی اور استقامت کا استعارہ ہیں۔
ان کے افکار و نظریات پر عمل کر کے ہی جہان اسلام طاغوت اور استعمار پر فتح پا سکتا ہے۔
پریس ریلیز میں مسئول دفتر کی طرف اعلان کیا گیا ہے کہ 4جنوری 2024 کو ایم ڈبلیو ایم قم کی طرف سے نماز مغربین کے بعد مدرسہ حجتیہ کے شہید مطہری کانفرنس ہال میں تکریم شہدا کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ مسئول دفتر نے شہدا کے افکار و نظریات سے لگاؤ رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا خدا وند عالم ہمیں شہدا کے افکارو نظریات کو سمجھنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے جمعرات چار جنوری کو بعد از مغرب چھ بجے ” تکریم شہدا کانفرنس” منعقد ہو گی۔ تمام ہم وطنوں سے شرکت کی اپیل
Shares: