اہم خبریںپاکستان کی خبریں

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): استادُ العلماء، ممتاز عالمِ دین اور پرنسپل حوزۂ علمیہ جامعۂ دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ منتخب ہونے پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر حافظ ریاض حسین نجفی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قومی، دینی اور عوامی خدمات پر مفصل اور جامع گفتگو کی گئی۔
حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد ایوانِ بالا میں مظلوم اور محروم طبقات کی حقیقی ترجمان ہے، جبکہ ان کا سیاسی کردار ملک میں اصولی اور باوقار سیاست کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بطور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *