اہم خبریںپاکستان کی خبریں

عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی دیگر امور آگے بڑھ سکتے ہیں، تمام اختیار ان کے پاس ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : یکم اکتوبر 2026ء، وحدت نیوز، امور خارجہ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین اور قائد حزبِ اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت احتجاجی مارچ روکنے یا جاری رکھنے کا مکمل اختیار عمران خان کے پاس ہے۔ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی دیگر امور پر پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر جناب ظہیر نقوی بھی موجود تھے۔

گفتگو کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے موجودہ وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ وہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں اور انہوں نے کروڑوں پاکستانیوں کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لبوں پر ایسے سخت الفاظ آ رہے ہیں جنہیں بیان کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں کسی بھی جگہ، کسی بھی درخت کے نیچے بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ کے رہنما کے گھر جانے کے لیے بھی آمادہ ہوں، لیکن نہ اسپیکر کے گھر جاؤں گا، نہ وزیراعظم کی رہائش گاہ اور نہ ہی وزیراعظم کے دفتر میں حاضری دوں گا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *