اہم خبریںپاکستان کی خبریں

جوائنٹ اپوزیشن کا پہلا پارلیمانی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری، مشترکہ سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): جوائنٹ اپوزیشن کا پہلا مشترکہ پارلیمانی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے، جس کی صدارت قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ سیاسی حکمتِ عملی، موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ اجلاس کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو مزید مضبوط بناتے ہوئے قومی و پارلیمانی معاملات پر مشترکہ مؤقف اور مربوط حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔

اجلاس میں پارلیمنٹ میں موجود مختلف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی نمائندگان شریک ہیں۔ شرکاء کی جانب سے پارلیمانی سطح پر اپوزیشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے، اہم قومی امور پر مشترکہ آواز بلند کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری ہے۔

یہ اجلاس حالیہ دنوں میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں اور مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم کی تشکیل کی کوششوں کے تسلسل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *