اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اور سینئر صحافیوں سے ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) :
13 اگست 2026ء، جمعرات: قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سینیٹ کے کمیٹی روم میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (PRA)، بیٹ رپورٹرز اور دیگر سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، جمہوری عمل کے استحکام، آزادیِ اظہارِ رائے اور ذرائع ابلاغ کے کردار سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد اور ذمہ دار میڈیا جمہوری معاشرے کی مضبوطی اور عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے پارلیمانی صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رپورٹنگ عوام اور ایوان کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا ذریعہ ہے، جو قانون سازی، پارلیمانی کارروائی اور قومی امور سے متعلق عوامی آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران صحافیوں نے مختلف قومی و سیاسی امور کے حوالے سے اپنے خیالات اور تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ معلومات تک رسائی، باہمی تعاون اور پارلیمانی صحافت کو درپیش مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے جمہوری اقدار کے فروغ، آئینی بالادستی، آزادیِ اظہارِ رائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *