اہم خبریںپاکستان کی خبریں

کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کی اہم پریس کانفرنس

وحدت نیوز نیٹ ورک (رپورٹ) اسلام آباد: کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان آخوندزادہ حسین یوسفزئی نے مشترکہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

رہنماؤں نے کشمیری عوام کے خلاف حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن و آئینی جدوجہد کرنے والے افراد کو طاقت کے ذریعے دبانا جمہوری اقدار، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کیا جائے اور عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیر کے عوام اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہر قسم کے ظلم، جبر اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے طاقت کے بجائے مذاکرات، قانون اور آئین کا راستہ اختیار کیا جائے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *