وحدت نیوز نیٹ ورک (سکردو): سربراہِ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گلگت بلتستان انتخابات کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے، جہاں کارکنان اور مقامی رہنماؤں نے ان کا پرتپاک اور تاریخی استقبال کیا۔
سکردو پہنچنے پر کارکنان کی بڑی تعداد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے اور انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دورۂ بلتستان کے دوران مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات، عوامی مسائل، نوجوانوں کے حقوق اور خطے کی ترقی سے متعلق امور پر اہم مشاورت بھی متوقع ہے۔
سیاسی مبصرین کے نزدیک سکردو میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پُرجوش استقبال اس بات کا مظہر ہے کہ گلگت بلتستان کی سیاسی فضا میں مجلس وحدت مسلمین ایک فعال اور مؤثر قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی حقوق، شفاف انتخابات اور خطے کی ترقی کے لیے جدوجہد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔








