وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، تاہم پرامن مزاحمت کے ساتھ ساتھ مذاکرات کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو طاقت کا اصل سرچشمہ بنانے اور پاکستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اسی صورت ممکن ہوں گے جب سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطابق ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات ناگزیر ہیں، لیکن اس کے لیے یکساں اور منصفانہ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ جمہوری عمل اور مکالمے میں ہے، اور اپوزیشن اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہم نے جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنا، مزاحمت بھی کریں گے اور مذاکرات بھی کریں گے۔ پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے اور پاکستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن بات چیت کر نے کے لیے عمران خان کا باہر آنا ضروری ہے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
Shares:








