وحدت نیوز نیٹ ورک ( نامہ نگار) : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ، ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے نامور شاعرِ اہل بیت بسمل حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پوری زندگی عشقِ اہل بیتؑ اور فکرِ حسینی کے فروغ کے لیے وقف رہی۔
انہوں نے کہا کہ بسمل حسین مرحوم نے 1980 کے عشرے میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی قیادت میں انقلابی اجتماعات اور دینی محافل کو اپنے پرجوش اشعار سے معطر کیا۔ ان کا کلام عشقِ اہل بیتؑ اور امام مہدیؑ کے انتظار کا آئینہ دار ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ اہل بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا








