Uncategorized

میلاد صادقینؑ اور یاد شہید قائد سید عارف حسین الحسینیؒ کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی پُرنور محفل

وحدت نیوز نیٹ ورک ( اصفہان): مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام ھاسٹل نوریہ میں میلاد صادقینؑ اور شہید قائد سید عارف حسین الحسینیؒ کی یاد میں ایک بابرکت اور پُرمعنویت محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد نعت و منقبت اور کلام کے ذریعے بزم کو معنوی فضاء سے مزین کیا گیا۔ اس موقع پر استادِ حوزہ علمیہ قم، حجۃ الاسلام شیخ فدا علی حلیمی نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قرآن مجید کی آیت ’’واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امت مسلمہ کو انتشار اور تفرقہ سے گریز کرتے ہوئے اتحاد کے سائے تلے زندگی گزارنی چاہیے تاکہ ایک بیدار اور مضبوط معاشرہ تشکیل پاسکے۔

اس پُرنور محفل میں شاعر اہل بیتؑ جناب شیخ نادم شگری نے اپنے پراثر اور دل نشین کلام سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ تقریب میں طلاب کرام اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئولین نے بھی شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعا اور اجتماعی سلام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں، میلاد صادقینؑ کی خوشی میں حاضرین کے لیے خصوصی دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *