اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مقصد بعثت پیغمبر ص انسانوں کو کمال اور سعادت تک پہنچانا تھا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام جشن عید مبعث سے مولانا حسن امام کا خطاب

تفصیلات کے مطابق
7 فروری 2024 کی شب عید مبعث کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا۔
جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔جس کی سعادت مولانا حافظ اکبر علی نے حاصل کی ۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد پیغمبر اکرم ص کی شان میں نعت خوانی کے لئے برادر میرزا محمد اور برادر فرقان حیدر کو دعوت دی گئی۔
اس کے بعد مولانا سید حسن امام نے طلبا کے درمیان سیرت پیغمبر اکرم و فضائل آل محمد( ص) اور علم و حکمت پر مفصل گفتگو کی ۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ یہ پیغمبر اکرم کی ذات ہے جو خود بھی نور ہے اور دوسروں کو بھی نورانی بنا دیتی ہے۔ رسول اکرم ایسی ھستی ہیں کہ جنہوں نے لوگوں کو گمراہی سے نکال کر درجہ کمال تک پہنچایا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں حضرت لقمان حکیم کی حکمت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 6 چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے انسان بڑے مقام و منزلت تک پہنچ سکتا ہے۔
1- گفتگو میں صداقت اور سچائی۔
2- امانت کی ادائیگی۔
3- جس چیز کا تعلق نہیں اسے چھوڑنا۔
4- آنکھ پر قابو رکھنا اور غیر محرم کو نہ دیکھنا۔
5- زبان کی حفاظت کرنا۔
6- حلال کھانا۔
اس کے بعد انہوں دعائیہ کلمات سے اپنی گفتگو کا اختتام کیا۔ اس کے بعد حاضرین کے لئے دسترخوان بچھایا گیا۔
یاد رہے نظامت کے فرائض برادر مرتضیٰ نے انجام دئیے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *