وحدت نیوز (قم) تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات 19 ستمبر 2024 مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں عشقِ پیغمبر اعظم مرکزی وحدت مسلمین کانفرنس اور جشن میلاد صادقین کا انعقاد کیا گیا حجت الاسلام مولانا مقدسی نے کلام الہی کی آیات کی تلاوت سے باقاعدہ آغاز کیا ۔ مولانا احسان دانش اور اسد عباس نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔ تیار الوفا الاسلامی البحرینی کے مرکزی رہنما علامہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضی السندیی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکرٹری علامہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی صاحب کانفرنس کے خطباء تھے ۔ خطباء نے اپنے خطاب پیامبر اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ہفتہ وحدت کے حوالے اپنے بیانات میں کہا کہ اس وقت جس شدت سے دشمن مسلمانوں پر حملہ آور ہے اسی شدت مسلمانوں میں اتحاد اور وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ خطباء نے حالیہ حزب اللہ میں سائبر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اسے اسرائیل اور امریکہ کی سفاکیت قرار دیا لبنانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ نظامت کے فرائض منظور حسین انجام دے رہے تھے
مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں “عشقِ پیغمبر اعظم” مرکزی وحدت مسلمین کانفرنس اور جشن میلاد صادقین کا انعقاد مرکزی سیکرٹری امور خارجہ ایم-ڈبلیو-ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور تیار الوفا الاسلامی البحرینی کے مرکزی رہنما علامہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضی السندیی کی شرکت
Shares: