اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا علامہ سید علی رضا نقوی اور علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور رنج کے اظہار کے ساتھ تعزیتی بیان

وحدت نیوزامور خارجہ: مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا علامہ سید علی رضا نقوی اور علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور رنج کے اظہار کے ساتھ تعزیتی بیان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

“موتُ العالِمِ مُصيبَةٌ لا تُجبَرُ، و ثُلمَةٌ لا تُسَدُّ، و هو نَجمٌ طُمِسَ، و موتُ قَبيلَةٍ أيسَرُ مِن موتِ عالِمٍ”

بہت افسوس اور رنج کے ساتھ مدینہ الاولیاء ملتان سے یہ المناک خبر موصول ہوئی کہ جید علمائے کرام، فاضل مدرسین، اور خادمینِ ملتِ تشیع محترم علامہ سید علی رضا نقوی صاحب اور محترم علامہ قاضی شبیر حسین علوی (قدس سرھما) اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے۔

مرحومین کی علمی و دینی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگیاں دینِ مبین کی ترویج، ملتِ جعفریہ کی رہنمائی، اور معرفتِ اہلِ بیت علیہم السلام کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھیں۔ ان کی علمی مجالس، تقاریر، دروس، اور تبلیغی سرگرمیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
ایم ڈبلیو ایم ، ادارہ الباقر ع اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کی جانب سے اہلِ خانہ، تلامذہ، عقیدت مندوں اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

دعا ہے کہ باری تعالیٰ مرحومین کو جوارِ معصومین علیہم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے ۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *