اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مجلسِ وحدتِ مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے منسوب خبر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے ترجمان شہریار سید نے بعض غیر ذمہ دار ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجلسِ وحدتِ مسلمین کے مرکزی سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے منسوب اس خبر کو بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے، جس میں ان کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق تحفظات کا تاثر دیا گیا ہے۔

مرکزی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور اسے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مجلسِ وحدتِ مسلمین کوئی مسلکی جماعت نہیں بلکہ ایک قومی، مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جو ملک میں عدل، انصاف، اتحادِ امت اور قومی خودمختاری کے قیام کے لیے کوشاں ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ فرقہ واریت، لسانیت اور تعصب کی ہر شکل کی نفی کی ہے۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ بعض عناصر اور ان کے سرپرست جھوٹی خبروں کے ذریعے قوم میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ اتحاد و یکجہتی کے پیغام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔انہوں نے تمام میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبریں نشر کرنے سے اجتناب کریں۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *