اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

لندن ، ایم ڈبلیو ایم کے تحت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ پر مجلس عزا ئے امام حسین (ع) کا انعقاد

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین ایسٹ لندن برطانیہ کے زیر اہتمام برمکان جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ایسٹ لندن جناب سید ریاض حسین شاہ صاحب بیاد قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح مجلس عزاء منعقد کی گئی۔ مجلس عزاء میں ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی مرکزی کابینہ و ایسٹ لندن کی کابینہ و مومنین نے بھرپور شرکت فرمائی۔ مجلس عزاء سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرارحسینی صاحب نے خطاب فرماتے ھوئے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کا وہ مشہور فرمان دہرایا کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر ذندہ نہیں رہ سکتی اس طرح ھم شیعہ عزاداری کے بغیر ذندہ نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے مزید وسیلہ کے موضوع پر قرانی اور اھلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو فرمائی۔

انہوں 29 ستمبر 2024 کی اتحاد بین المسلمین کانفرنس بمقام علی مسجد لوٹن بمناسبت برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے سلسلے میں تمام مؤمنین و مومنات برطانیہ سے اس مجلس کے ذریعے اپیل کی کہ 29 ستمبر کی کانفرنس میں ضرور شرکت فرما کر اپنے ملی جذبہ کا ثبوت دیں اور شہداء ملت جعفریہ و شہداء اسلام خصوصی طور پر شہداء فلسطین و قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو خراج تحسین پیش کریں اور ملت مظلوم اسلامیہ و ملت تشیع کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں۔ آخر میں انہوں نے مصائب سید الشہداء مولا امام حسین علیہ السلام و حضرت بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا بیان فرمائے ۔ مجلس عزا میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح و شہدائے السلام و شہدائے فلسطین و صاحب خانہ سید ریاض حسین شاہ صاحب کے گزشتہ گان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اختتام مجلس عزا پر نوحہ خوانی و ماتم داری کی گئی و نیاز تقسیم کی گئی۔ جناب باقر صاحب نے درود و سلام و دعا امام زمانہ عجل اللہ سے مجلس کا اختتام کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *