اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

علامہ ناظر عباس تقوی کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر آمد

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں معروف مذہبی و سیاسی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، جو کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ہیں، نے بروز سوموار دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے علامہ ناظر عباس تقوی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں کابینہ کے اراکین سے علامہ صاحب کا تعارف کروایا گیا اور قم میں مجلس وحدت مسلمین کی جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران پاکستان میں زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا گیا۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئندہ گلگت بلتستان انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے مابین الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت و اتحاد کا فروغ اور باہمی تعاون ہی تکفیری عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے رہنماؤں نے علامہ ناظر عباس تقوی کے دورہ کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ باہمی روابط اور فکری ہم آہنگی سے امت کی خدمت کے مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *