وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): قائدِ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسینی کی جانب سے، آغا علامہ سید باقر کاظمی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر قائدِ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسینی کی طرف سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایوانِ بالا میں عوامی مسائل، بالخصوص گلگت بلتستان کے اہم امور مؤثر انداز میں اجاگر کیے جائیں گے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ وہ قومی مفاد اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر قائد گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین الحسینی کے وفد نے مبارکباد پیش کی
Shares:








