ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسینی نے اپنی طرف سے اور اپنی کابینہ کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت پاکستان نے ساری ملت تشیع کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ تشیع میں پہلی بار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شیعہ سنی ووٹ کیساتھ این اے 37 ضلع کرم سے قومی اسمبلی میں انجینیر حمید حسین اور صوبائی اسمبلی کیلیے راجہ اسد عباس راولپنڈی کی بہترین کامیابی پر تمام مرکزی قیادت بالخصوص بابصیرت اور شجاع عالم باعمل اور ناصر ملت و مرد میدان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کے سیاسی میدان میں ہمارے قومی نمائیندگان کا وجود اور کامیابی دراصل قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کے عالی ارمان تھے جس پر چل کر ہم قومی اسمبلی میں ملک کی سالمیت کیلیے عدل و انصاف اور حق و حقیقت کے مطابق فیصلوں میں موثر کردار ادا کرسکیں گے ۔
ہم اس عظیم مقاومت اورکامیابی پر تمام بزرگان علما و *کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
صدر و مرکزی کابینہ مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو خراج تحسین
Shares: