اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ امین شہیدی کی والدہ گرامی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت

وحدت نیوز امور خارجہ: ( خبر نگار) حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ امین شہیدی کی والدہ گرامی کا انتقال ہو گیا۔ ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی، سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان، نے علامہ امین شہیدی اور ان کے اہل خانہ کے نام تعزیت و تسلیت کا پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ مرحومہ کو اپنی رحمت سے نوازے، ان کی مغفرت فرمائے اور جوارِ سیدۃ العالمین میں جگہ عطا فرمائے۔ نیز، مولانا محمد امین شہیدی اور دیگر سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو شفاعتِ محمد و آل محمد (علیہم السلام) نصیب فرمائے۔ آمین۔
علامہ امین شہیدی کی والدہ گرامی کی وفات پر ان کے چاہنے والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے گہرے تعزیتی جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو غریق رحمت فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *