وحدت نیوز نیٹ ورک (نجف ) :تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں موجود رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ عراق آیت اللہ سید مجتبی حسینی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں سیکرٹری امور خارجہ کے ساتھ وفد میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کے مسئول مولانا سید خاور عباس نقوی، مدرسہ امام باقر نجف اشرف کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر شیخ محمد حسن تقی اور سید عون موسوی بھی ہمراہ تھے۔
دوطرفہ ملاقات میں نمائندہ رہبری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملکی و بین الاقوامی خدمات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قومی و ملکی مسائل میں اہم کردار اور انکے جراتمندانہ اور بے باک موقف کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں آیت اللہ سید مجتبی حسینی سے پاکستانی زائرین کی مشکلات اور بائے روڈ راستوں کی بندش و عراق میں درپیش مشکلات جیسا کہ پاسپورٹ ایشو پر بات چیت کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے زائرین کرام کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیر تعلیم پاکستانی طلاب کی مشکلات کے حل کیلئے گزارشات کی گئیں جسکے لیے انکی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔
سربراہ شعبہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی وفد کے ہمراہ نمائندہ رہبری نجف اشرف آیت اللہ سید مجتبی حسینی سے ملاقات
Shares:








