اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

زائرین کو بغیر کسی رکاؤٹ کے آمدورفت کی اجازت دی جائے، سابق وزیر قانون آغا محمد رضا

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سابق صوبائی وزیر سید محمد رضا آغا نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کا نوٹس اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایران اور عراق زیارات کے لئے جانے والے زائرین کو بغیر کسی رکاؤٹ کے آنے جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ارباب لیاقت، فرید احمد، شیخ ولایت حسین جعفری اور حاجی غلام حسین اخلاقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بابرکت مہینے میں عزاداری کو مقدم رکھتے ہوئے کسی بھی مسلک کی دل آزاری اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی اور لسانی منافرت کی روک تھام کے لئے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی قانون نافذ کرنے والے اداروں و حکومت کی ذمہ داری ہے، محرم الحرام میں قیام امن کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس شروع ہوچکی ہیں، ایسے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کی بدولت ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے، جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *