دفتر ایم -ڈبلیو- ایم شعبہ قم کی طرف شہادت امام سجاد علیہ السلام ، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہداء پارہ چنار کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد
مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور علماء و طلباء کثیر تعداد میں شرکت
وحدت نیوز (قم المقدس) بروز بدھ 31 جولائی 2024 مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی طرف امام سجاد علیہ السلام کی شہادت ، شہید اسماعیل ہنیہ و پارہ چنار کے شہداء کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا ۔ شہداء کی بلندی درجات کے لیے منظور حسین نے زیارت عاشورا کی تلاوت کی ۔اسکے بعد مجلس عزاء کے خطیب حجت الاسلام مولانا سکندر علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاھدین و شہداء کا خون کبھی رایگان نہیں جاتا انکے خون کا بدلہ لینے والے ہم اور آپ لوگ ہیں ۔شہداء اپنی شہادت پر فخر کرتے ہیں امام حسین علیہ السلام کی راہ پر چلنے والوں ڈٹ کر کھڑے ہیں امام حسین علیہ السلام نے اسلام کے لیے شہادت پیش کی اور بتایا آپ اسلام کی حفاظت کریں اسلام آپکی حفاظت کرے گا ۔ پارہ چنار کے مومنین ڈٹ کے امام حسین کی راہ میں کھڑے ہیں ۔
شھید اسماعیل ھنیہ نے پہلے اپنے گھر والوں کی قربانی پیش کی اور آج خود بھی شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے۔ ظلم کے خلاف جہاد اور مظلوم کی نصرت کا درس کربلا سے اور امام سجاد علیہ السلام سے ملتا ہے ۔ یہ امام سجاد کی شجاعت و بہادری تھی کہ دربار و بازار شام میں یزید کو رسوا کیا اور مقصد قیام امام حسین کو شام کے کونے کونے تک پہنچایا اور اس قیام کو زندہ رکھا۔
یہ کہنا کہ ہمارے مہمان کو شہید کیا ہم اسکا انتقام ضرور لیں گے آج یہ شجاعت و بہادری امام سجاد سے ہمیں ورثے میں ملی ہے ۔ خطیب نے امام سجاد کے مصائب بیان کیے اور ماتمی سنگت کفیل کربلا نے ماتم داری کی۔ آخر میں پارہ چنار کے مومنین کامیابی ، شہید اسماعیل ہنیہ و شہداء پارہ چنار کی بلندی درجات کے فاتحہ خوانی کی گئی ۔