اہم خبریںپاکستان کی خبریں

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی غیرآئینی وقانونی گرفتاریاں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس اور محمود خان اچکزئی کی اہم ملاقات

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان و پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے درمیان پارلیمنٹ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں قائدین کے درمیان سینیٹ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی کی ایوان کے اندر اور باہر سے غیر آئینی وغیر قانونی بلاجواز گرفتاریوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس ظالمانہ اقدام کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنے پر اتفاق کیا اور ساتھ ہی پاکستان میں آئین کی بحالی، پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کےلئے جدوجہد کو مزید تیزکرنے کا اعادہ کیا۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *