بین الاقوامی خبریںپاکستان کی خبریں

انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حضرت امام خمینی کا عالمی یوم القدس کا اعلان کرنا در اصل ایک بیداری و تحریک کا آغاز تھا / علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

وحدت نیوز (قم المقدس) تفصیلات کے مطابق 5 اپریل بروز جمعہ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام “مسئلہ کشمیر اور فلسطین” کے عنوان سے 56ویں آنلاین سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی صاحب نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی نے پہلا کام یوم قدس کا اعلان اور تہران سے سفارت اسرائیل کا خاتمہ اور وہاں فلسطین کا جھنڈا نصب کرنا تھا۔
امام خمینی کا یوم القدس کا اعلان در اصل ایک بیداری و تحریک کا آغاز تھا ۔ یوم قدس امریکہ و اسرائیل اور غرب سے اظہار بیزاری کا دن ہے ۔
آج ہر مسلمان کا اخلاقی و دینی فریضہ ہے کہ وہ فلسطین و کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت کرے۔ مقاومتی بلاک کا ہر ممکنہ ساتھ دینا یہ ہر مسلمان پر واجب ہے ۔یوم القدس، امریکہ و اسرائیل کے نمک خواروں کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کا دن ہے۔ امام خمینی نے یوم القدس کی صورت میں جس تحریک کا آغا کیا تھا وہ آج مقاومت گروہوں کی صورت میں ایک تناور درخت بن چکی ہے ۔
آج اس مقاومت کا ایک ہی عزم اور ارادہ ہے کہ وہ اسرائیل کو ختم کرنا ۔ آج نہیں تو کل ، کل نہیں تو پرسوں اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے ۔
6 ماہ گزرنے کے باوجود ، ظلم وبربریت و نقصان کے باوجود غزہ میں مقاومت موجود ہے اور مقاومت کا مورال بلند ہے۔
یار رہے کہ سیشن کے میزبان ابراہیم شہزاد تھے اور محمد رفیق نے کلام الہی کی تلاوت سے سیشن کا باقاعدہ آغاز کیا۔
سیشن میں مہمان شخصیت سے سوالات بھی پوچھے گئے جن کے جوابات بھی دئیے گئے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *