اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

امام حسن عسکری علیہ السلام کی زندگی کے تمام پہلو بالخصوص اخلاقی و سیاسی پہلو امام کے چاہنے والوں کے لیے نمونہ عمل ہے / مولانا اشرف حسین سراج

شہادت امام حسن عسکری علیہ السّلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم میں مجلس عزا کا انعقاد

وحدت نیوز (قم المقدس) بروز جمعرات 8 ربیع الاول شہادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السّلام کی مناسبت مجلس وحدت مسلمین قم میں مجلس کا انعقاد ہوا ۔ مجلس عزا کے خطیب مولانا اشرف حسین سراج تھے آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر امام کے دور میں ائمہ کے خلاف سازشیں ہوتی رہی امام عسکری علیہ السّلام نے تمام مشکلات و سختیوں کے باوجود دشمن کو انکے ارادوں میں ناکام بنا دیا۔ امام علیہ السلام کے کردار و رفتار کی وجہ جو لوگ مامور تھے آپ کو اذیت دینے پر وہ خود راہ راست پر آگئے اور معتمد عباسی سے کہنے لگے جس پر شکنجے کے لیے تم نے کہا تھا وہ تو الہی ھستی ہے اور انکے رفتار و کردار بہت ہی اعلیٰ ہے ۔ امام علیہ السلام نے باوجود اسکے کہ زندان میں تھے شیعوں کی ہر لحاظ سے چاہے اقتصادی ہو چاہے اخلاقی ہو اور چاہے سیاسی ہو رہنمائی کرتے رہے ۔ آخر میں خطیب نے مصائب امام عسکری علیہ السّلام بیان کیے اور دعائیہ کلمات سے مجلس کا اختتام ہوا

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *