اہم خبریںپاکستان کی خبریں

حکومتی مذاکرات کے پہلے روز کے اختتام پر اپوزیشن قائدین کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، آئندہ لائحۂ عمل پر مشاورت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے پہلے روز کے اختتام پر قائد حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر اپوزیشن قائدین نے قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں حکومتی نمائندوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کی پیش رفت، اہم امور اور زیرِ بحث آنے والے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مذاکراتی عمل کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحۂ عمل اور مختلف سیاسی و پارلیمانی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر محمود ڈوگر، صدر پاکستان تحریکِ انصاف سندھ حلیم عادل شیخ اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی شریک تھے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *