اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مشہد مقدس میں ہفتہ وار علمی نشست، دعائے ندبہ کی روشنی میں انتظارِ امام پر خطاب

وحدت نیوز نیٹ ورک : مشہد مقدس (رپورٹ) — دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس نے مؤسسہ شہید عارف الحسینی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار علمی نشست کا انعقاد کیا۔ اس ہفتے نشست مخدوم سید منور حسین نقوی کی رہائش گاہ پر ان کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین الفت حسین جویا نے دعائے ندبہ کی روشنی میں توسل، انتظار اور منتظرین کی ذمہ داریوں پر مفصل اور بصیرت افروز گفتگو کی۔ انہوں نے انتظارِ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حقیقی روح، منتظرین کے عملی کردار اور عصرِ غیبت میں دینی و اخلاقی فرائض پر روشنی ڈالی۔

حجۃ الاسلام جویا نے کہا کہ حقیقی انتظار محض زبانی دعوے کا نام نہیں، بلکہ کردار، عمل، تقویٰ اور امام عصر علیہ السلام کی تعلیمات پر کاربند رہنے کا تقاضا کرتا ہے۔

اس علمی و تربیتی نشست میں علماء کرام اور طلاب نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے مقرر کے علمی خطاب کو سراہا اور نشست کے انعقاد کو مفید اور قابلِ تحسین قرار دیا۔

*(دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شعبہ مشہد مقدس / مؤسسہ شہید عارف الحسینی)*

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *