وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ترجمان تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران 27 ستمبر کی کال کے حوالے سے تفصیلی سیاسی مشاورت کی گئی۔ رہنماؤں نے آئندہ کے لائحۂ عمل، سیاسی حکمتِ عملی اور جمہوری جدوجہد کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے اس امر پر بھی مشاورت کی کہ 27 ستمبر کی کال کو آئین کی بالادستی، جمہوری حقوق، صوبوں کے حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے منظم سیاسی جدوجہد کے طور پر آگے بڑھایا جائے۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔








