وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ)– سیکرٹری امورِ خارجہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی جانب سے صدر مجلس وحدت مسلمین برطانیہ حجتالاسلام والمسلمین آقای ابرار حسینی کے اعزاز میں مؤسسہ باقرالعلوم قم میں ایک پُرمسرت اور برادرانہ ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مؤسسہ باقرالعلوم کے ذمہداران، فضلاء اور مختلف تنظیمی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز مجلس میں موجود افراد کے تعارف سے ہوا، جس کے بعد مؤسسہ کے مدیر حجت الاسلام فدا حلیمی نے مؤسسے کی فعالیتوں اور علمی و فکری خدمات کے بارے میں تفصیلی تعارف پیش کیا ۔
گفتگو کے دوران علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے بینالاقوامی تنظیمی روابط، خصوصاً یورپ میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار اور وہاں کی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ “مجلس وحدت مسلمین کا عالمی سطح پر نیٹ ورک ملتِ تشیع کی فکری، سیاسی اور سماجی وحدت کا مظہر ہے، اور اس رابطے کو مزید مستحکم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔”
حجتالاسلام والمسلمین آقای ابرار حسینی نے میزبانی اور محبت بھرے استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “مجلس وحدت مسلمین برطانیہ، مرکز قم اور پاکستان کے مابین فکری و تنظیمی اشتراک ملت کے عالمی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔”
تقریب کا اختتام دعا و خیر کے کلمات پر ہوا۔ شرکاء نے اس ملاقات کو ایک مثبت اور مفید تبادلۂ خیال قرار دیا، جو تنظیمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔








