اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

روسی سفیر کی قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : روسی فیڈریشن کے سفیر مسٹر البرٹ پی. خروف نے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کے لیے جامعہ ولایہ اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی، سینیٹر زیشان خانزادہ، چیف وہیپ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ، ترجمان ایم ڈبلیو ایم سید محسن شہریار، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی، مولانا مشرف حسینی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیگل کونسل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر روس کی جانب سے علاقائی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں اور مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے اس کے مؤقف و حمایت کو سراہتے ہوئے روسی سفیر کا شکریہ ادا کیا گیا۔ فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو نئی جہت دیتے ہوئے ریاستی، ادارہ جاتی اور عوامی سطح پر باہمی روابط و تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں خطے میں پائیدار امن، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *