وحدت نیوز نیٹ ورک (بیروت) اسرائیلی حملے میں گذشتہ برس شہید قائد حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ ؒ کی پہلی برسی کے موقع پر بیروت میں منعقدہ عالمی اجتماع میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے سید عزیز کی عالمِ اسلام کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں امتِ مسلمہ کا حقیقی ہیرو قرار دیا۔
اس مرکزی تقریب میں دنیا بھر سے وفود جن میں سیاسی وسماجی شخصیات ، اسکالرز، صحافی ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔