اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے یوم شہادت امام علی (ع) پر افطاری و عزاداری کا اہتمام کیا

وحدت نیوز امور خارجہ: اصفہان ( رپورٹر)— مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے 21 رمضان المبارک، یوم شہادت مولا علی علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ المصطفیٰ (ص) اصفہان کے نماز خانہ حضرت زہرا (س) میں ایک خصوصی افطاری و عزاداری کا پروگرام منعقد کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جسے قاری مسلم رضا نے پیش کیا۔ اس کے بعد شرکاء نے مغرب و عشاء کی نماز باجماعت ادا کی۔
نماز کے بعد مجلس عزاء منعقد ہوئی، جس میں مولانا حافظ کبریا نے امام علی (ع) کے مصائب اور شہادت پر روشنی ڈالی اور ان کے عدالتی و علمی کارناموں کو یاد کیا۔
مجلس کے بعد نوحہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں برادر غلام علی بلتستانی اور فرقان حیدر نے امام علی (ع) کے حوالے سے مرثیے پڑھے۔
اختتام پر تمام شرکاء کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان، جامعہ المصطفیٰ کے طلباء و اساتذہ اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے کہا کہ یہ مجلس و عزاداری امام علی (ع) کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے اور مسلمانوں میں وحدت و اخوت کا پیغام پھیلانے کا ایک ذریعہ تھی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *