اہم خبریںقومی و دینی مناسبتیں

فاطمہ شناسی شارٹ کورس کے شرکاء کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ:) موسسہ باقرالعلوم قم کی جانب سے منعقدہ “فاطمہ شناسی شارٹ کورس” کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پروقار اور روحانی ماحول سے مزین تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت برادر احمد اعتمادی نے حاصل کی۔ بعد ازاں مدیر موسسہ، حجت الاسلام استاد فداعلی نے سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سیرت اور اسوۂ حسنہ پر نہایت موثر گفتگو کی۔

اس کے بعد موسسہ باقرالعلوم اور بین الاقوامی ادارہ الباقر کے سرپرست اعلیٰ، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے گفتگو کی ۔ اپنے پُرمغز بیان میں انہوں نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی جامع و بابرکت سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء، منتظمین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر شارٹ کورس میں شریک تمام شرکاء میں اعزازی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے، جنہیں شرکاء نے نہایت مسرت اور جوش و خروش کے ساتھ وصول کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *