وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ )– مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں منگل کے روز ایک اہم ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر حجتالاسلام والمسلمین آقای یاسر سبزواری نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر استقبال اور نشست کی صدارت مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے کی، جبکہ شعبہ قم کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بالخصوص آزاد کشمیر میں سابقہ کشیدگی اور اس کے اثرات پر گہرائی سے گفتگو کی گئی۔
حجتالاسلام آقای یاسر سبزواری نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی سرگرمیوں، عوامی خدمات اور تنظیمی کارکردگی پر روشنی ڈالی، اور مختلف میدانوں میں تنظیم کے کردار سے آگاہ کیا۔
گفتگو کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی دینی، فکری اور تنظیمی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
آقای یاسر سبزواری نے قم میں مجلس وحدت مسلمین کے فعال اور مؤثر کردار کو سراہا اور تنظیمی اراکین کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔








