اہم خبریںپاکستان کی خبریں

لاہور: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کی سینئر صحافیوں سے اہم ملاقات

ملکی سیاسی و آئینی صورتحال، جمہوری نظام کو درپیش چیلنجز اور آئین و قانون کی بالادستی پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وحدت نیوز نیٹ ورک (لاہور): چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے لاہور میں سینئر صحافی حبیب اکرم کی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال، جمہوری نظام کو درپیش چیلنجز، آئین و قانون کی بالادستی اور پارلیمانی و جمہوری اداروں کے کردار سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں سیاسی رہنماؤں نے ملکی حالات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا اور صحافیوں کے ساتھ مختلف قومی و سیاسی معاملات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *