اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مشہد مقدس میں ہفتہ وار علمی نشست؛ حجۃ الاسلام سید تحریر علی نقوی کا خطاب

معرفتِ امام زمانہؑ، ظہور کی زمینہ سازی اور علماء و طلاب کی دینی و تبلیغی ذمہ داریوں پر زور

وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس): مؤسسہ شہید عارف الحسینی، دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شعبہ مشہد مقدس کے زیرِ اہتمام جمعہ 29 آبان کو ہفتہ وار علمی و فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین، طلاب اور اہلِ علم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جبکہ جناب عباس حیدری نے بارگاہِ اہلِ بیتؑ میں منقبت پیش کی۔ بعد ازاں حجۃ الاسلام والمسلمین سید تحریر علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے معرفتِ امام زمانہؑ کی اہمیت، ظہور کی زمینہ سازی اور عصرِ حاضر میں علماء و طلاب کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے معرفتِ امام زمانہؑ کو دینی بصیرت، فکری پختگی اور حقیقی انتظار کی اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ امامؑ کے ظہور کے لیے معاشرے میں شعور و آگہی کا فروغ اور فکری و عملی آمادگی پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

مقرر نے علماء کرام اور طلاب کی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے دینی تعلیم، تبلیغ، تزکیۂ نفس اور معاشرے کی فکری و اخلاقی تربیت کو عصرِ حاضر کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے اس امر پر تاکید کی کہ انتظارِ ظہور محض ایک اعتقادی تصور نہیں بلکہ اس کے لیے عملی جدوجہد، فکری تربیت اور معاشرتی اصلاح بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتہ وار علمی نشست کا بنیادی مقصد معرفتِ امامؑ کا فروغ، علمی و فکری تربیت اور انتظارِ ظہور کے حقیقی تقاضوں سے مؤمنین اور طلاب کو آگاہ کرنا تھا۔

دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان
شعبہ مشہد مقدس
مؤسسہ شہید عارف الحسینی، مشہد مقدس

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *