اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے جارح اور مسلمانوں کے قاتل ملک سعودی عرب کے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد آل سعود کے تین پٹھوؤں آل خلیفہ(بحرین)، سوڈان اور جیبوٹی نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تہران سے اپنے سفارتی اہلکاروں کو واپس بلانے کے بعد بحرین، سوڈان اور جیبوٹی نے بھی اپنے سفارتکاروں کو اپنے اپنے ممالک میں واپس بلوا لیا اور ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے ایسے حال میں ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دئیے کہ سعودی عرب مسلسل دنیا میں مظلوم مسلمانوں ک اپنی سفاکیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ شام و عراق میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا، یمن میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے والا صرف سعودی عرب ہے۔ حج کے موقع پر ہزاروں حاجیوں کی جانیں لینے والا اور آخر کار عالم اسلام کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر کو تختہ دار پر لٹکانے والا سعودی عرب ہی ہے۔ ایسے میں اگر وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے صرف اس بہانے سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے کہ تہران میں سعودی سفارتخانہ امنیت میں نہیں ہے تو اس کا یہ اقدام ایران کے نقصان میں نہیں بلکہ خود سعودی عرب اور اس ہم نوالوں کے نقصان میں ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسا ملک ہے جو قدم قدم پر مظلوموں کی حمایت کر رہا ہے مظلوم چاہے فلسطینی ہوں یا شامی ہوں یا یمنی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ایران نے آج تک کسی ملک پر چڑھائی نہیں کی بلکہ دنیا میں جہاں بھی کسی مظلوم نے صدائے استغاثہ بلند کی ایران نے بڑھ کر اس کی حمایت کی ہے۔