انا للہ وانا الیہ راجعون

وسیعلم الذین ظلمواای منقلب ینقلبون

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکٹریٹری جنرل وسیکٹریٹری امور خارجہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے العالم چینل ،اور العھد نیوز ایجنسی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ظالمانہ اقدام کے نتیجے میں شیخ باقر النمر کی مظلومانہ شھادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور شھید کی فیملی ،انکے شاگرد  سمیت تمام مظلومین عالم کی خدمت میں تسلیت عرض کرتئے ہیں  اور کہا کہ آل سعودایک طرف امت مسلمہ اور عرب اقوام کے حقوق کے دفاع کی بناپر امت میں فساد پھیلارہا ہے تو دوسری طرف اپنے ملک میں آزادی ،عدالت ومساوت اور انسانی حقوق کے حصول کے لئے اٹھانے والی آوازوں کو دبانئے میں تلا ہواہے

سرزمین حجاز،یمن ،شام،بحرین سمیت پوری دنیا میں بھنے والا مظلوم خون آل سعود کی تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا

تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کے بل بوتے دنیاپر حکومت کرنے کے خواب دیکھنے والے ،فرعون،نمرود، یزید اور صدام جیسے ظالم اپنے مظالم سمیت صفحہ ہستی سے مٹ گئے اسی طرح انشاءاللہ بہت جلد آل سعود کی ظالم حکومت بھی اپنے انجام کو پنچے گی ۔