شیعیت نیوز: سال دوہزا پندرہ کئی میٹھی اور کڑوی یادین چھوڑے رخصت ہوگیا، شیعیت نیوز میڈیا ٹیم نے سن دوہزار پندرہ میں گذرے اہم واقعات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لوگو جاری کیا ہے ۔

 

شیعیت نیوز میڈیا ٹیم کے مطابق اس لوگو میں مختلف تصاویر کو دکھایا گیا ہے جو مختلف مگر اہم واقعات کی جانب ہماری توجہ مبذول کروارہی ہیں، جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

 

حرم سید ہ زینب (س)
اس لوگو میں سب سے اہم عکس حرم سید ہ زینب سلام اللہ علیہ کا ہے جو اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ یہ حرمِ سید ہ زینب (س) دمشق میں اُسی شان و شوکت سے قائم و دائم ہے مگر اس کو مسمار کرنےکی دھمکی دینے والے آج واصل جہنم ہوگئے ہیں، یہ حرم شام میں دہشتگردوں کی شکست کا اعلان کررہا ہے۔

 

قاسم سلیمانی
اس لوگو میں انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا عکس سال دوہزار پندرہ میں اسلامی مقاومت کی کامیابیوں اور اسرائیلی و داعشی کی شکست کی جانب متوجہ کررہا ہے، جسکا سہرا جنرل قاسم سلیمانی کے سر ہے۔

 

راحیل شریف
اس لوگو میں جنرل راحیل شریف کی تصویر یمن جنگ میں پاکستان کو شامل نا کرنے کے اہم فیصلہ کی جانب متوجہ کررہی ہے، جسکی وجہ سے پاکستان ایک نئی جنگ میں شامل ہونے سے بچا اور دوسری جانب سعودی عرب کو بھی ذلیل و رسوا کیا جو پاکستان کو ہمیشہ اپنا غلام سمجھتا رہا ہے، دوسری جانب پہلی بار زیاد ہ نہیں سہی مگر دہشتگردوں کو تخت دار پر لٹکوایا ۔

 

عبدالمالک حوثی
سن  ۲۰۱۵  میں یمن میں جاری سعودی جارحیت کے خلا ف برسر پیکار رہے ،اور سعودی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

 

شیخ ابرہیم زکزاکی
آیت شیخ ابراھیم زکزاکی کی تصویر نائیجریا میں ہونے والے دلخراش واقعہ کی جانب اشارہ ہے۔

 

عراق کا جھنڈا
عراق کا جھنڈا عراق میں داعش کی شکست کا اعلان اور عراقی عوام کی خود مختاری کی جانب اشارہ کررہا ہے، سال دوہزار پندرہ میں عراق کی عوام کا اپنے ملک کے دفاع کےلئے کھڑا ہوجانا داعش کی شکست کا سبب بن رہا ہے۔

 

تابوت و جنازہ

 

اس لوگو میں ایک تابوت و جنازے کو بھی دیکھایا گیا ہے جو راہ خدا اور دہشتگردوں سے اس جنگ میں شہید ہونے والے شہداٗ کی جانب متوجہ کررہا ہے ۔