الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے ١٢٠ رکنی وفد کے ہمراہ لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے ریڈ کارپٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نریندر مودی کوگلے لگا لیا جس کے بعد دونوں رہنما ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جاتی امراء روانہ ہوگئے۔
نریندرمودی کچھ دیرپاکستان میں قیام کریں گے جس کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی سمیت دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نریندرمودی وزیراعظم پاکستان کی ٦٦ویں سالگرہ اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ١٣٩ویں سالگرہ پر مبارکباد دیں گے۔
قبل ازیں نریندر مودی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ افغانستان سے نئی دہلی واپسی پرتھوڑی دیرلاہورایئرپورٹ پرقیام کروں گا جہاں پاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔