شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ سرجانی میں مقابلے کے دوران تکفیری جماعت القاعدہ کا کمانڈر مارا گیا ، ملزم کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی کے انچارج نوید خواجہ کی خصوصی ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ریاض مارا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم القاعدہ کا کمانڈر تھا اور دہشت گردی کے متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور سال 2008ء میں الہ دین پارک کے جھولے میں بم لگانے کے دوران پھٹنے کی وجہ سے زخمی بھی ہوا تھا ، ملزم کے سر کی قیمت 25؍ لاکھ روپے تھی ۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے دو راکٹ لانچر اور تین پستول برآمد کرلئے گئے ۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔