وحدت نیوز کے نمایندہ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکٹریٹری جنرل و سیکٹریٹری امور خارجہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شفقت شیرازی نے کہا کہ سمیر قنطار جیسے مجاہدوں کی شھادتیں مقاومت کی بلاگ کی مضبوطی کا سبب بنتی ہے انہوں نے قائد مقاومت ،اور خانوادہ شھداء کی خدمت میں تبریک وتسلیت عرض کرتے ہوئے کہا کہ شھادتوں کے ذریعے مقاومت کا راستہ نہیں روکا جاسکتا بلکہ مقاومت کا راستہ ہی شہادت اور قربانی کا راستہ ہے شھید سمیر قنطار نے اپنی مجاہدانہ زندگی میں دشمن کو ہر میدان میں شکست دی اور اسارت کے طولانی سفر سے لیکر شھادت کے عظیم مقام تک سمیر قنطار مقاومت کی راہ میں ثابت قدم رہے اور ہمیشہ فلسطین کی آزادی کی جہد مسلسل میں محو عمل رہے  ان کی شھادت سے اسرائیل کا ناپاک چہرہ دنیا کے سامنے مزید واضٖح ہوا ہے