ایکسپریس نیوز کے مطابق وزریراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ،معاون خصوصی طارق فاطمی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترسمیت دیگر عسکری حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔