اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار میں طوری قبرستان کے مقام پر کرم یکجہتی کونسل کی جانب سے پاراچنار میں حالیہ دھماکہ اور نائجیریا میں شیعیوں پر مظالم کے خلاف جمعہ کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔ جمعرات کے روز کرم یکجہتی کونسل نے اجلاس بلایا جس میں پاراچنار میں تمام مذہبی تنظیموں تحریک حسینی، انصارالحسین پاکستان پاراچنار، مجلس وحدت المسلمین، مجلس علمائے اہلبیت اور امامیہ آرگنائزیشن کے اراکین نے شرکت کی۔ شرکاء نے جمعہ کو پاراچنار کے طوری قبرستان کے مقام پر نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر مظالم اور پاراچنار میں حالیہ دھماکہ میں بے گناہ شیعیوں کی خون بہانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کیا۔