کرگل مقبوضہ کشمیر میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم احتجاجی جلوس نائجیریائی تکفیری حکومتی فورسز کے ہاتھوں معصوم عزاداروں کے قتل عام اور شیخ ابراہیم زکزکی کے اہلیہ اور بیٹے کو قتل کرنے کے خلاف نکالا گیا، نائجیریا کی حکومت کے خلاف تمام عالم کے بیدار مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کرگل کے غیور و باشعور مسلمانوں نے بھی جامع مسجد کرگل سے ایک عظیم احتجاجی ریلی آمد کی۔ احتجاجی ریلی میں شامل لوگ ’’اللہ اکبر خامنہ ای رہبر‘‘، ’’دست خدا بر سر ماست خامنہ ای رہبر ماست‘‘، ’’علامہ زکزکی کو رہا کرو‘‘، ’’نائجیریا کے مسلمانوں کا قتل عام بند کرو‘‘، ’’نائجیریا کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ اور ’’اقوام متحدہ شرم کرو‘‘، جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران شیخ محمد محقق نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ جب انسانیت اور عدل انصاف سے دور ہوتا جائیگا اتنا ہی ذلت و گمراہی میں گرفتار ہوتا جائے گا۔ امریکہ اور اسرائیل انسانیت سے دور ہوتے گئے ذلت انکا مقدر بن گئی