مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے پارہ چنار میں ہونے والی دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے سعودی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے دہشت گردوں کو سیاسی پناہ گاہیں مہیا کر رہی ہے۔ جب تک دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ موجود ہے تب تک اس طرح کے اندوہ ناک واقعات ہوتے رہیں گے۔ ہم لواحقین شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی مومنین کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہیں۔علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے نائجیریا میں ہونے والے شہدائے عاشورہ کے چہلم پر نائجیری فوج کے چڑھاؤ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ پوری دنیا میں امن کا نشان ہے۔ انہوں نے نائجیریا میں اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے گھر پر حملے کی بھی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا نائجیری حکومت بوکو حرام کے دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے سے عاجز ہے جو بے گناہ انسانیت کا خون بہا رہی ہے اور پرامن وحدت اسلامی کے علمبردراوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرے ہیں کہ نائجیری حکومت پر زور ڈالیں تاکہ بیگناہوں کو قتل ہونے بچایا جاسکے۔